بھارت میں 4،4 ہاتھ پیروں والی عجیب الخلقت بچی کی پیدائش

ہردوئی (آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے ایک ایسی بچی کو جنم دیا ہے جس کے 4 ہاتھ اور 4 پیر ہیں۔ اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں واقع گاؤں منگلی پور کی ایک خاتون کو زچگی کے لئے مقامی سرکاری بنیادی صحت مرکز لے جایا گیا۔
بنیادی صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی پر ہیلتھ ورکرز نے ہی خاتون کو طبی امداد فراہم کی ، اسی دوران خاتون نے عجیب الخلقت بچی کو جنم دیا۔ جس کے 4 ہاتھ اور 4 پیر ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔ مقامی لوگ اس بچی کو قدرت کا کرشمہ کہہ رہے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد بچی کو دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔دوسری جانب بچی کے باپ کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش سے پہلے اس کی بیوی کا الٹراساونڈ بھی ہوا تھا جس کو دکھ کر ڈاکٹر نے بچے کو پوری طرح صحت مند قرار دیا تھا۔
بھارت/ 4 پیر والی بچی

ای پیپر دی نیشن