اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہمارے دور میں 5700 میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوئے لیکن نون لیگ نے ملک کی توانائی کو امپورٹڈ ایندھن کے مرحون منت کر دیا ان کے لگائے پلانٹ اتنی مہنگی بجلی بناتے ہیں کہ خود نون لیگ انھیں نہیں چلا رہی،حماد اظہر نے کہا کہ مسئلہ پیداواری صلاحیت کا نہیں ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کا کوئی تصور نہیں تھا۔
حماد اظہر
ہمارے دور میں 5700 میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوئے: حماد اظہر
Jul 05, 2022