واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی شہر شکاگو کے مضافات میں امریکی یوم آزادی 4 جولائی کی پریڈ کے راستے میں فائرنگ ہوئی۔ ہائی لینڈ پارک میں ہوئی۔ فائرنگ سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔ 16 افراد ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ پولیس نے شہریوں کو فائرنگ کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ فائرنگ کے بعد پریڈ روک دی گئی۔ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
شکاگو/ 5 قتل