لیز طیاروں سے متعلق قومی ایئر لائن اورایف بی آرمیں ٹیکس کا تنازعہ  حل

Jul 05, 2022

راولپنڈی (سٹا ف رپورٹر)لیز طیاروں سے متعلق قومی ایئر لائن پی آئی اے اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر)کے درمیان ٹیکس کا تنازعہ حل ہو گیا،یئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے طیاروں کے ٹیکسوں کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تنازع حل ہونے کے بعد 4 میں سے 1 طیارے نے پروازیں شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان ڈرائی لیز پر لیے گئے 4 طیاروں کے ٹیکس کی ادائیگی کا تنازع تھا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے شدید مالی بحران کے سبب سیلز ٹیکس یکمشت ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
تنازع حل

مزیدخبریں