یوکرائنی فوج لیسچانسک شہر سے پسپا: آسٹریلیا کا کیف کیلئے مزید فوجی امداد کا اعلان

کیف‘ کینبرا‘ سڈنی  (اے پی پی) یوکرائن کے  مشرقی علاقے لوہانسک پر  روسی فوج کے قبضے کے بعد یوکرائنی فوج   لیسچانسک  شہرسے پیچھے ہٹنا شروع ہو گئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائنی فوج نے گزشتہ روز  ایک بیان میں بتایا کہ روس کے اعلیٰ صلاحیت کے حامل فوجی آلات کے مقابلے میں   لیسچانسک شہر کا دفاع جاری رکھنا کئی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے گا۔ بدقسمتی سے  کامیابی کے لیے فولادی عزم اور حب الوطنی  کافی نہیں ہیں بلکہ  اس کے لیے ٹیکنالوجیکل اور دفاعی وسائل کی  بھی ضرورت ہے۔ یوکرائنی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  خطاب میں کہا کہ یوکرین اپنا دفاع جاری رکھے گا‘ لیکن اس کے ساتھ جدید ہتھیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی بھی ضروری ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے یوکرائن کے لیے  (67.8 ملین امریکی ڈالر) کی فوجی  امداد کا اعلان کردیا، اس میں  14 بکتر بند پرسنل کیریئرز، 20  بش ماسٹر، محفوظ نقل و حرکت والی گاڑیاں اور دیگر فوجی سازوسامان شامل  ہے۔  روسی خبر رساں ادارے نے آسٹریلوی وزیر اعظم کے پیر کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ یوکرائن کو یہ امداد صدر ولادیمیر زیلنسکی کی درخواست پر فراہم کی جارہی ہے۔
یوکرائن امداد

ای پیپر دی نیشن