اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کی تعیناتی سے متعلق کیس میں ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز سید طحہ عزیز کو کام سے روکتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔
گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار سجاد خان کی جانب سے وکیل سید امجد علی شاہ عدالت پیش ہوئیاور موقف اختیار کیاکہ وزارت صنعت نے ایم ڈی کی سیٹ کیلئے تعیناتی کیلئے تین بیوروکریٹس کے نام ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیج رکھیہیں،دلائل سننے کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی۔واضع رہے کہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز سید طحہ عزیز کی تعیناتی کو سجاد خان نے چیلج کیا ہوا ہے۔
نوٹس جاری
ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز تعیناتی کیس،سید طحہ عزیز کو کام سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری
Jul 05, 2022