ایف بی آر کے 273 ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی کے نام پر انعامات دینے کی مبینہ منظوری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے 373ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی کے نام پر بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے ریوارڈ(انعامات)فراہم کرنے کی مبینہ منظوری دینے پر سیکریٹری ریونیو ڈویژن وچیئرمین ایف بی آر کیخلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف جاہ نے ایف بی آر کے 373ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی کے نام پر بغیر کسی قانونی مینڈیٹ کے ریوارڈ(انعامات)فراہم کرنے کی مبینہ منظوری دینے پر سیکریٹری ریونیو ڈویژن وچیئرمین ایف بی آر کیخلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری ریونیو ڈویژن اسلام آباد سے بدانتظامی کے الزامات کے حوالے سے 15جولائی 2022تک جواب طلب کرلیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق  محتسب کی جانب سے یہ نوٹس ایک ٹیکس دہندہ شہری وحید شہزاد بٹ کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر اور ایف بی آر کے دیگر عہدیداروں کے خلاف درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر لیا گیا۔
ایف بی آر ملازمین

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...