خیبر پی کے میں اسلحہ لائسنس  کی فیسوں میں اضافہ

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ممنوعہ بور لائسنس کی فیس 30 سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کر دی گئی۔ 
نئے پستول‘ غیر ممنوعہ بور رائفل کی لائسنس فیس چار سے بڑھا کر دس ہزار روپے‘ رائفل‘ شاٹ گن کے آل پاکستان لائسنس کی فیس 9500 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے‘ ریوالور‘ پستول کے آل پاکستان لائسنس کی فیس بھی 9500 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے‘ لائسنس کی پرانی کاپی کی کمپیوٹرائز کارڈ میں تبدیلی فیس 8500 سے بڑھا کر دس ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسلحہ لائسنس

ای پیپر دی نیشن