پی آئی اے کے پاس 32طیارے،10ہزار 500 ملازمین فرا ئض سرانجام دے رہے 

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) پاکستان قومی ایئر لائن ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن ہے جس کے پاس آج شامل ہونے والی ایئر بس 320کے بعد کل 32 طیارے ہو جائیں گے، اس وقت پی آئی اے میں 10ہزار 500کے قریب ملازمین فرا ئض سرانجام دے رہے ہیں، پی آئی اے روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 100 کے قریب فلائٹس کو آپریٹ کرتی ہے جن میں 18 ڈومیسٹک اور 25 کے قریب انٹرنیشنل پروازیں چلائی جاتی ہیں اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل کمرشل فلائٹس بھی چلائی جاتی ہیں، یکم جولائی 2020کو  ای اے ایس اے نے پی آئی اے کو بین الااقوامی معیار نہ رکھنے پر چھ ماہ کیلئے پابندی لگا دی ، اسی فیصلے کو بعد ازاں پائلٹس کے لائسنسوں کے ساتھ جوڑ کر  9 جولائی کو یوکے اور یو ایس اے نے بھی پی آئی اے کے پروازوں پر پابندی لگا دی تھی، پی آئی اے کے پاس اس وقت 12 بوئنگ777 ، 14اے 320اور 5اے ٹی آر ہیں، اس وقت فی طیارہ دیکھا جائے تو 328 ملازمین فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
پی آئی اے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...