جعفرآباد (نامہ نگار) ڈیرہ اللہ یار میں دس سال بعد نیشنل پریس کلب کو ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ضم کر دیا گیا جس کے بعد تمام ممبران نے مشاورت سے سنیئر صحافی دھنی بخش مگسی کو صدر منتخب کیا جبکہ سنیئر نائب صدر جاوید دھرپالی، جونیئر نائب صدر مصری بگٹی، جنرل سیکریٹری زاہد انجم بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دلشاد احمد کھوسہ، فنانس سیکرٹری لیاقت مستوئی، رابطہ سیکرٹری گلزار وفا، پریس سیکرٹری سرفراز سولنگی اور آفس سیکرٹری محمد نواز کھوسہ ، مشاورتی کونسل میں چیئرمین عزیز الرحمن مری، وائس چیئرمین شبیر عمرانی اور ممبران میں سینئر صحافی نظام جتوئی، فدا حسین دھرپالی، شاہد ابڑو، عاصم عمرانی، محمد عیسیٰ مینگل، عنایت اللہ حر، محمد اسماعیل جکھرانی، ساجد علی بھنگر کو نامزد کیا گیا ۔