لورالائی( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر بوری جمیل احمد بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی نے سپیرا راغہ روڈ پر ایک ہفتہ سے جاری احتجاجی کیمپ کے مظاہرین کی جانب سے قومی شاہراہ کی بندش کے موقع پر مذاکرات کیے مظاہرین نے مطالبات پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر تعمیراتی کام شروع نہ کیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ مذاکراتی ٹیم کی یقین دہانی پر مظاہرین نے عوامی سہولیات کے لیے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس کے بعد ازیں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے اپنے دفتر میں بی ڈی اے کے اعلیٰ احکام کے علاوہ ایس ایس پی سردار نصراللہ خان حمزازئی ، ڈی ایس پی عثمان غنی مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر بوری جمیل احمد بلوچ ، رسالدار میجر لیویز فورس سردار عبدالطیف جوگیزئی اور دیگر افسران سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لورالائی سپیرا راغہ روڈ کی تعمیر کا کام عید کے فوراً بعد تعمیر کا کام تیزی سے شروع کرِیں۔کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مذاکرات، سپیرا راغہ روڈ پرایک ہفتہ سے جاری احتجاج ختم
Jul 05, 2022