کوئٹہ (بیورورپورٹ ) بیوٹمز کے ملازمین کو ان کے مطالبات(ہاؤس ریکوزیشن اور ڈی ا?ر اے ) سے دستبردار نہ ہونے کے صورت میں دی گئی سنگین نتائج کی دھمکیوں پر بیوٹمز انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 20 دن بعد بھی اپنی رپورٹ جمع نہ کراسکی۔ تفصیلات کے مطابق بیوٹمز کے ملازمین کو انکے مطالبات سے دستبردار ہونے کے لئے دی گئی دھمکیوں کے خلاف بیوٹمز ملازمین نے احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم وائس چانسلر اور رجسٹرار کی جانب سے معاملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی پر ملازمین نے اپنا احتجاج موخر کر دیا تھا تاہم 20 روز گزر جانے کے باوجود بھی رجسٹرار بیوٹمز کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جمع نہیں کرائی جاسکی ۔
رجسٹرار بیوٹمز کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر حربے
Jul 05, 2022