پنجگور (نوائے وقت ) پنجگور یونیورسٹی آف مکران کے وی سی عبداالمالک ترین کی یونیورسٹی آف مکران میں تعیناتی کے خلاف طلبہ سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی طلبہ تنظیموں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی یونیورسٹی آف مکران سے نکل کر پنجگور کی شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مین روڑ پر دھرنے کی شکل اختیار کرگئی اور وی سی کی تقرری کیآرڈر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی کے طلبہ آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبرمیر نذیراحمد بلوچ جے یوآئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما رحمدل بلوچ پیپلزپارٹی کے جنرل سکرٹری و حق دو تحریک کے ارگنائزر آغا شاہ حسین بلوچ حاجی عبدالعزیز بلوچ حق دو تحریک کے ملا فرہاد بلوچ ظفر بختتیار بلوچ پنجگورسول سوسائٹی کے ظہور زیبی مصطفیٰ کمال واجہ ادریس بلوچ میر ریاض احمد بلوچ سمیت سیاسی رہنماوں طلبہ تنظیموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں احتجاجی شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر امجد حسین سومروکو یادداشت پیش کی۔