اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یقین دلایا ہے کہ حاجیوں کی کھجوروں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر نہیں روکا جائے گا۔پیر کو مرکزی کنٹرول آفس مکہ مکرمہ میں سرکاری ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ اطلاع ملی تھی کہ حکومت نے غیرملکی ڈرائی فروٹ کی درآمد پر جو پابندی عائد کر رکھی ہے اس کا اطلاق حجاج اور معتمرین کی پاکستان ساتھ لے جانے والی کھجوروں پر بھی کیا جارہا ہے اور وہ کھجوریں اس پابندی کی آڑ میں ضبط کی جارہی ہیں۔میں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بات کی۔ جنہوں نے یقین دلایا ہے کہ حجاج اور عمرہ زائرین کی کھجوریں اس پابندی سے مستثنی ہونگی اور انہیں پاکستان کی ہوائی اڈوں پر ضبط نہیں کیا جائے گا۔
مفتی عبد الشکور
حجاج اور عمرہ زائرین کی کھجوریں پابندی سے مستثنیٰ ہونگی:مفتی عبد الشکور
Jul 05, 2022