انسانیت کی بلاامتیاز خدمت اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے: اعجاز احمد چودھری

کامونکی(نمائندہ خصوصی)انسانیت کی بلاامتیاز خدمت کرنا اللہ اور اْسکے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کی تعمیر انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے اس نیک مقصد میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر   تحریک انصاف سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے گزشتہ روز عدنان گارڈن میں عدنان برادرز ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ مریضوں کو اعلیٰ معیاری صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں زبیدہ غفور ہسپتال میموریل ٹرسٹ ہسپتال ایک نیک شگون ہے،ہسپتال کی تعمیر کرنے والوں نے دنیا و آخرت میں بھلائی کمائی، ہسپتال کی تعمیر انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے ۔دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے تمام مخیر حضرات کو چاہیے کہ سیٹھ عبدالرب عدنان کی طرح فلاحی کام کریں۔اس موقع پر چئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر زبیدہ غفور میموریل ٹرسٹ ہسپتال سیٹھ عبدالرب عدنا ن نے کہا کہ میں دکھی انسانیت کی خدمت  کو عبادت سمجھ کرانجام دوں گا۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں،رانا ساجد علی شوکت،چودھری احسان اللہ ورک،سابق ایم پی اے چودھری ظفر اللہ چیمہ،رانا ساجد علی خاں،سابق ایم این اے رانا عمر نذیر احمد خاں،چودھری محمد یوسف،رانا ماجد علی شوکت،صدر سٹی پریس کلب رانا محمد ناصر،صاحبزادہ محمد عثمان علی جلالی،عمران حبیب سرویا،میاں عبدالشکور،عرفان یونس ورک،ارشد مسعود ویرکا،چودھری نعیم بلا،سیٹھ محمد ارشد،حاجی شفیق رامے سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن