علی پورچٹھہ:فش ہیچری کا ملازم موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

 علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) نواحی علاقے ہیڈ چھناواں فش ہیچری کاجواں سال ملازم شہروز نوید مہر ضروری کام سے گوجرانوالہ جا رہا کہ تیز رفتارموٹرسائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے گر گئی جس کے نتیجے میں  سر پہ گہری چوٹ آنے سے سول ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا مرحوم چند ماہ قبل محکمہ ماہی پروری میں ملازم ہوا تھا مر حوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی شہر رسولنگر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...