جھنگ میں 1263 میگاواٹ تھرمل پاور پلانٹ کے یونٹ ون کا کامیاب ٹیسٹ رن

Jul 05, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) نے پنجاب کے ضلع جھنگ میں 1263 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا 7 روزہ قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ گوادر پرو کو  ایک اہلکار نے بتایا کہ 400 میگاواٹ کی گیس ٹربائن ون (جی ٹی 1) 6 جولائی کو رکی ہوئی مشینوں کے ہیٹ اور کولنگ سے متعلق کچھ ٹیسٹوں کے بعد کمرشل آپریشن شروع کرے گی۔ پلانٹ ابتدائی صلاحیت کے ٹیسٹ سے بھی کامیابی سے گزرا اور 400 میگاواٹ کی گارنٹی کے مقابلے میں 403 میگاواٹ کی صلاحیت حاصل کی۔ یونٹ پہلے ہی قومی گرڈ سے منسلک ہو چکا ہے۔
 اہلکار نے کہا کہ دوسری گیس ٹربائن (جی ٹی 2) بھی مختلف ٹیسٹوں سے گزر رہی ہے اور توقع ہے کہ ایک ماہ میں کمرشل آپریشن کی تاریخ (سی او ڈی) حاصل کر لے گی۔
ٹیسٹ رن
 

مزیدخبریں