کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدرات میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔اجلاس میں حلقہ این اے 245 کیلئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا اور کنوینر اور رابطہ کمیٹی نے این اے 245 کے ضمنی انتخابات کیلئے معید انور کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان بارشوں کے بعد بھرپور انتخابی مہم کا آغازکرے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر کارکنان، ذمہ داران اور بلدیاتی امیدواران کو علاقوں اور گلی،محلوں میں فعال رہنے کی ہدایت کی۔
معید انور ٹکٹ