ڈاکٹر خالد محمو د کاادویات، امپلانٹس ، ڈسپوز ایبل اشیاء پر مشتمل فارمولری مرتب

Jul 05, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر) اعصابی امراض اور نیورو سرجری کے مریضوں کا علاج معالجہ، آپریشن اور نگہداشت پر مامور ڈاکٹرز و نرسز کی رہنمائی کیلئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو د نے ادویات، امپلانٹس اور ڈسپوز ایبل اشیاء و دیگر معلومات پر مشتمل فارمولری مرتب کر کے اس کا اجراء کر دیا ہے تاکہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلز سے وابستہ خواتین وحضرات استفادہ کر سکیں۔ ڈرگ بک کے متعارف کرانے کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی این ایس پروفیسر انجم حبیب وہرہ کا کہنا تھا کہ 85صفحات پر مشتمل فارمولری میں اعصابی بیماریوں اور نیورو سرجری میں استعمال ہونے والی 405ادویات اور 132ڈسپوزایبل و امپلانٹس و دیگر اشیاء تحریر کی گئی ہیں جو تمام ڈاکٹرز و نرسز کیلئے ایک موثر گائیڈلائن فراہم کرے گی اور ہر معالج با آسانی اس فارمولری سے اعصابی امراض کے علاج معالجے کیلئے ادویات تجویز کرتے وقت رہنمائی حاصل کر سکے گا ۔پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ پورے ملک کے ڈاکٹروں کی سہولت کیلئے اس فارمولری کو تمام میڈیکل کالجز و ہسپتالوں میں بھجوایا جائے گا تاکہ ڈاکٹرز، نرسز اس میڈیسن کی کتاب سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور یہ ڈرگ بک جلد آن لائن بھی دستیاب ہو گی۔C

مزیدخبریں