لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جواد حامد نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات، مفلس اور محروم افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عیدالاضحی کا فلسفہ ہے۔ عیدالاضحی قربانی، ایثار اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔ دین اسلام غریب اور مستحق لوگوں کو خوشی کے تہوار میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے۔ ہمارا دینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقات کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔
وہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قربانی مہم 2022 کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔