لاہور(سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ کالج ٹائون شپ کے آن لائن تحقیقی جریدے ’’عمرانی اورسماجی علوم کا تنقیدی جائزہ‘‘کی افتتاحی تقریب کالج کے اقرا ہال میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کی مہمان خصوصی معروف سکالر ڈاکٹر ماریہ ازابیل گارشیا تھیں۔ تقریب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ، صدر شعبہ انگریزی ادبیات اور چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد سلیم،نمل یونیورسٹی کے ڈاکٹر ظہیر حسین اور ریسرچ سکالر عمر عظیم نے خطاب کیا۔مقررین نے سوشل سا ئنسز اور ہیومینیٹیز میں ان مسائل کو تحقیق کے ذریعے اجاگر کرنے پر زور دیا جس سے معاشرے میں مجموعی ابتری آئی ہے۔پرنسپل نے خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ کالج ٹائون شپ وہ پہلا سرکاری کالج ہے جس نے ایچ ای سی کی گائیڈلائن کے مطابق تحقیقی جریدے کا اجراء کیا ہے جو کالج کا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کالج کے شعبہ انگریزی کے اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔