لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معمولی لڑائی جھگڑے پر دوست کو قتل کرنیوالے ملزم کی اپیل پر آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کر لیے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ملزم کیخلاف تھانہ نارووال میں قتل کی دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا ، ملزم کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس عمر قید کی سزا سنائی،عدالت سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے، مدعی کے وکیل اے آر نقوی نے موقف اپنایا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر دوست مختار احمد کو گولیاں مار کرقتل کیا ، ملزم کی عمر قید کی سزا کی بجائے سزائے موت کا حکم دیا جائے ،تمام ثبوت ملزم کے خلاف ہیں جس کی تحت سیشن کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔
معمولی جھگڑے پر دوست کو قتل کرنیوالے ملزم کی اپیل پر دلائل طلب
Jul 05, 2022