اساتذہ کے مسائل حل، آسانیاں پیدا کریں گے: نزہت فاطمہ اعوان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈائریکٹر  ایس ای ضلع گوجرانولہ نزہت فاطمہ اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے اساتذہ کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ اساتذہ کرام اس قوم کو سماجی اور اخلاقی بحران سے نکالنے کیلئے صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قوم کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شب و روز محنت جاری رکھیں۔ منظم اور مربوط جہدوجہد سے ضلع گوجرانولہ کو مثالی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد شاذب اعوان کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ فروغِ تعلیم کیلئے اور اساتذہ کے وقار کی بحالی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری ماجد خان ، سیکرٹری اطلاعات احمد سعید ،تحصیل صدر فرحان سیف بھٹی ، سنئیر نائب صدر وزیر آباد عمران علی ، سیکرٹری فنانس عدیل محمود میر شامل تھے ۔ ضلعی صدر نے کہاکہ ایماندار، محنتی اور شفیق آفیسر کی گوجرانولہ میں تعیناتی اساتذہ کیلئے باعث مسرت ہے ۔  

ای پیپر دی نیشن