کامونکی:گھریلو جھگڑے پرنماز کے دوران خالہ زاد بھائی کو قتل کردیا

کامونکی(نمائندہ خصوصی)گھریلو جھگڑے پرنماز کے دوران کزن  کو قتل کردیا، قتل کی لرزا خیز واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی تمبولی کے محمد سفیان کا اپنے خالہ زاد بھائی پچیس سالہ بابر علی کے ساتھ گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔گزشتہ روز بابر علی گاؤں کی مسجد میں دیگر نمازیوں کے ہمراہ مغرب کی نماز ادا کر رہا تھا کہ سفاک ملزم محمد سفیان نے دوران نماز اْس پر چھریوں کے وار شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگیا زخمی بابر علی  کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،اطلاع ملنے واہنڈو پولیس نے موقع پر پہنچ کرمقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کامونکی منتقل کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن