حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)محکمہ زراعت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھا م کے سلسلہ میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل الرسول ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف سمیت افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فضل الرسول نے کہاکہ ڈینگی مچھر کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے بعد ازاں ضلعی دفتر سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تک آگاہی واک بھی کی گئی ۔