نوشہرہ ورکاں گرڈسٹیشن کا ٹرانسفارمر جل گیا،بجلی کی آنکھ مچولی

 نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) 132 کے وی گرڈسٹیشن نوشہرہ ورکاں میں بارہ فیڈروں کو سپلائی دینے والے تین میگا سائز ٹرانسفارمروں میں سے ایک ٹرانسفارمر ٹی ٹو جل گیا،دو روز سے تین ٹرانسفار مروں کی بجائے دو پر بارہ فیڈروں کا لوڈ مینج کر کے سپلائی دی جا رہی ہے، ایک لاکھ 8 ہزار گیپکو صارفین بجلی کی مختصر وقت سپلائی اور بار بار تعطل سے پریشان ہیں جبکہ گیپکو تنصیبات کے علا وہ صارفین کی الیکٹرانکس اشیاء کے جلنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔شدید گرمی کے موسم میں گریڈ اسٹیشن میں فالٹ اور بجلی کا کئی کئی گھنٹے بند رھنا ذہنی اذیت اور مالی نقصانات کا زریعہ بن چکا ،نوشہرہ ورکاں سے گیپکو صارفین نے وفاقی منسٹر پانی وبجلی اور سی او گیپکو گوجرانوالہ ریجن سے مطالبہ کیا کہ گرڈ  سٹیشن نوشہرہ ورکاں میں پڑے فالٹ کو ختم کر کے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن