لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کشمیر پریمیئر لیگ راشدلطیف نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بہت جلد شروع ہوگا، ملکی اور غیر ملکی پاکستانی و کشمیری کرکٹرز اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ این او سی جاری کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیںرجسٹریشن کے عمل کے بعد کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا،کشمیر پریمیئر لیگ کے فینز بھی انتظار کریں، کھیلو آزادی سے اس سلوگن کے تحت ہی دوسرے سیزن کا آغاز ہوگاکے پی ایل کے دوسرے سیزن میں بہت دلچسپ اور سنسنی خیز میچز ہونگے۔