لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے لئے این او سی جاری کرکے کے پی ایل پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کیلئے ہم پی سی بی کے بے حد شکر گزار ہیں، یہ کامیابی صرف کے پی ایل انتظامیہ کی ہی نہیں بلکہ ہر اس کشمیری کی ہے جو اس لیگ کا انعقاد چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیزن ون میں ہم نے دیکھا کہ آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کی عوام نے بھی کے پی ایل کے میچز بہت جوش و خروش کیساتھ دیکھے تھے ہماری لیگ جتنی مقبول آزاد کشمیر میں ہے اتنی ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی ہے
کشمیر پریمیئر لیگ ٹو کیلئے این او سی جاری کرنے پر پی سی بی کے شکرگزار ہیں، عارف ملک
Jul 05, 2022