نعیم لودھی سے سے میاں علی بشیرکی ملاقات‘سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری جنرل میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر(ر) لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی سے ملاقات کی اور ان سے پارٹی امور و ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے دوران (ر) لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملکی بقاء وسلامتی اور قومی خوداری کے تحفظ کی جاری جدوجہدمیں بھرپور عملی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے کہا کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی سالمیت و بقاء کی قسم کھائے ہوئے ہیں جس کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے قوم سے عہد کر رکھا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں موجودہ کرپٹ و عوام دشمن حکمرانوں سے جلد نجات یقینی بناکر دم لیں گے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں کے باوجود عمران خان کے ٹائیگرز ڈٹ کر ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومتی تعصب و جبر کے سامنے کسی صورت گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن