شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے جسے عوام نے مسترد کردیا ہے حکمرانوں کو یہ عوام دشمن اقدام واپس لینا ہوگا، پی ٹی آئی عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر سرگرم عمل ہے ہم خاموش نہیں بیٹھے گے اور حکمرانوں کو انکے عوام دشمن اقدامات پر بے نقاب کرتے رہیں گے، شہباز سپیڈ نے ملکی معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا ہے،حکمرانوں کو عوامی محرومیوں اور ملک کی خودداری کاکوئی احساس نہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے: ماجد منظور کاہلوں
Jul 05, 2022