الیکشن میں حق رائے دہی ہمیشہ ضمیر کی آواز ہوتی ہے : ملک اسلم بلوچ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ، حاجی غلام نبی ورک، ماجد منظور کاہلوں، الحاج شیخ عبدالحفیظ ، حاجی اقبال شیخ ، حاجی رمضان ورک ، ضیغم عباس، ناصر محمود رندھاوا، ملک خاور بلوچ سمیت تاجروں نے مین بازار، اکبر بازار، ہمایوںبازار، جہانگیر بازار، گلی حکیماں ، امام بارگاہ چوک، ریگل چوک سمیت دیگربازاروں میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چودھری خرم شہزاد ورک کا استقبال کیا اور تاجر برادری نے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کرنے کے علاوہ پھولوں کے ہار اور منوں پتیاںبھی نچھاور کیں اس موقع پر چودھری آصف ورک ، رضا فاروق واہلہ ،چودھری خرم ریاض کاہلوں سمیت پارٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی اس موقع پر خطاب کرتے الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہاکہ ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ عوام 17 جولائی کو ملک دشمن پالیسیاں بنانے اور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے عبرت کا نشان بنادیں الیکشن میں حق رائے دہی ہمیشہ ضمیر کی آواز ہوتی ہے پی پی 140 کے انتخابات میں تاجروں کو بلیک میل کرکے ووٹ لینے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ تاجر برادری کل بھی عمران خان کیساتھ کھڑی تھی آج بھی کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن