نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) یوٹیلٹی سٹورزپر کرپشن کاراج غریب عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں جبکہ من پسنداور زائد قیمت دینے والے افراد کو گھی کے کارٹن اور چینی کے توڑے دئیے جاتے ہیں انتظامیہ کے ناروا رویے کے خلاف شہری سراپااحتجاج بن گئے غریب کاکوئی پرسان حال نہیں حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹوروں پر غریبوں کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے لیکن یوٹیلٹی سٹورزکا عملہ غریب لوگوں کو اشیائے خوردونوش دینے کی بجائے ہوٹلوں‘ برگرفروشوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پرگھی کے کارٹن اور چینی کے توڑے دے دیتاہے عام آدمی سارا دن شدید گرمی اور حبس میں لائن میں کھڑے رہتے ہیں لیکن دو تین گھنٹے لائن میں کھڑارکھنے کے بعد خالی ہاتھ گھروں کو بھیج دیاجاتاہے شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے یوٹیلٹی سٹوروں کے کرپٹ عملہ کیخلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔