سالانہ ترقیاتی پروگرام، ایس ڈی جی ایجنڈے سے ہم آہنگ، علی سرفراز حسین

Jul 05, 2022

 لاہو ر( کامرس رپورٹر) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی محترمہ روبینہ خورشید عالم اور فوکل پرسن پائیدار ترقی اہداف ایس ڈی جیز، پنجاب رمیش اروڑہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پنجاب پارلیمانی ٹاسک فورس کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اس کی ترقیاتی حکمت عملی 2030ء کے ایس ڈی جیز ایجنڈے سے ہم آہنگ ہیں۔ پنجاب غربت میں کمی اور بچوں کی نشوونما، شفافیت اور احتساب کو بہتر بنانا، صنفی مساوات کو فروغ دینا اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت کئی محاذوں پر ترقی کر رہا ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب میں موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی اینڈ ڈی میں پنجاب ایس ڈی جیز یونٹ، پائیدار ترقی اہداف کے لیے مین سٹریمنگ، ایکسلریشن اور پالیسی سپورٹ کو صوبائی منصوبوں اور پالیسیوں کو ایجنڈا 2030ء کے اہداف کیساتھ ہم آہنگ کرنے،ایس ڈی جیزپر نگرانی اور رپورٹنگ کو مضبوط بنانے کے علاوہ فنانسنگ کے بہاؤ کو تیزی سے ترتیب دینے کو یقینی بناتا ہے۔ معاون خصوصی برائے وزیراعظم روبینہ خورشید عالم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی توجہ صوبے میں پائیدار ترقی کے اہداف کے موثر نفاذ، درکار فنانسنگ فرق کو پورا کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔رمیش اروڑہ نے صوبہ بھر میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں