سپر ٹیکس کا نفاذ، بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان آئے گا،ملک فیاض حسین

جھنگ (نامہ نگار)سپر ٹیکس کے نفاذ سے بیروزگاری اور مہنگائی کا طوفان آئے گا ، ملک تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ، حکومت کو سپر ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے ، ان خیالات کا اظہار ایوان صنعت و تجارت جھنگ کے سابق نائب صدر ملک فیاض حسین نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سپر ٹیکس کے نفاذ سے پہلے حکومت کو صنعتی ، تجارتی اور کاروباری سٹیک ہولڈرز سے فوری مشورہ کرنا چاہیئے ، انہوں نے کہاکہ ان حالات میں معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنا نہ صرف مشکل ہو کر رہ جائے گا بلکہ نجی شعبہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ روزگار پیدا کرنے والی بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ غیر دانشمندانہ اقدام ہے ، حکومت سپر ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ 

ای پیپر دی نیشن