لاہور(بزنس رپورٹر) صدر ملٹری اکائونٹس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی غیاث الدین بابر نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری امین گجر کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر حافظ غازی الدین بابر،چودھری وقاص ایڈووکیٹ ،صلاح الدین عمیر و دیگر بھی موجود تھے۔ غیاث الدین بابر نے کہا ہے کہ فتنہ خان کا ایک ہی دکھ ہے، پاکستان سری لنکا کیوں نہیں بنا ۔حالانکہ اس نے پورا انتظام کررکھا تھا،ضمنی الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگی ،امیدوار برائے ایم پی اے چودھری امین گجر نے کہا کہ خالی خزانے سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے آٹے چینی دالوں میں سبسڈی دی، شہبازشریف نے عزم کررکھا ہے آٹا اور چینی مہنگی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز فجر کے بعد عوام کی خدمت میں لگ جاتے ہیں، غازی الدین بابر نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں مینڈیٹ چھینا گیا تو پنجاب کی ترقی کو بریک لگ گئی،بارہ کروڑ عوام کے صوبہ پنجاب پر فرح گوگی مسلط کر دی گئی۔اس موقع پر ایم این اے وحید عالم، ملک مصطفی کھوکھر بھی موجود تھے۔