گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت دن دیہاڑے ووٹر کو خرید رہی ہے،الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، 17جولائی پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی، عید قرباں کا چاند نظرآتے ہی حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پہلے سے ہی مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کر دیاہے ، اشیائے خوردونوش،گیس،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں حالیہ مہنگائی سے سفید پوشی کا بھرم رکھنامشکل اور جینادو بھر ہو گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مرکزی دفتر میں یوسی ٹکٹ ہولڈرز اورسیاسی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی چیخیں نکالوا دی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر بہت بڑا ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ،ناجائز حکمران آئے روز غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں ۔