لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے گزشتہ روز پی پی 168میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ پہلے تک پنجاب امن کا گہوارہ تھا اور لوگ سکھ چین سے جی رہے تھے لیکن حمزہ شہباز اینڈ کمپنی اقتدار پر قبضہ کرتے ہی پنجاب کا سکھ چین لوٹ کر عوام کو بے رحم مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ 17جولائی کو پنجاب کے غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں گے اور ن لیگ کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے۔
غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو کامیاب بنائینگے: ڈاکٹر سیمی بخاری
Jul 05, 2022