ٹرانسپورٹرلمبی سکن کے حفاظتی اقدامات کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں: عادل سہیل

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد عادل سہیل نے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ عید قرباں کے موقعہ پر قربانی کے جانوروں میں جلدی بیماری لمپی سکن کے حفاظتی اقدامات کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے اورجانوروں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی سے قبل گاڑی میں حفاظتی سپرے ضرور کروایا جائے اور محکمہ لائیو سٹاک سے اسکا باقاعدہ سر ٹیفکیٹ بھی لیا جائے ۔انکا کہنا تھا کہ اندروں شہروں اور بیرون شہر جانوروں کی خریدو فروخت کے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کوئی جانور کسی بیماری کا شکار تو نہین اور اگر کوئی جانور جلد کی بیماری (لمپی) یا کسی اور بیماری کا شکار ہو تو علاقہ کے ویٹرنری ڈاکٹر کو فوری طور پر اطلاع کر یں اور جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے سے قبل حفاظتی سپرے سمیت تمام حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کو یقینی بنا لیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن