منشیات کا زہر معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے:حافظ عبدالقدیر

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) انسداد منشیات کو ایک تحریک دینے کے حوالے سے پی ایف یو جے (دستور) کا خصوصی اجلاس زیر صدارت ضلعی چیئرمین حافظ عبدالقدیر منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ضلعی چیئرمین پی ایف یو جے (دستور)حافظ عبدالقدیر چودھری نے کہا کہ منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ کئی خاندان نشے میں مبتلا اپنے بچوں کے مستقبل سے نااُمید ہو چکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد نشے میں مبتلا ہیں۔ صوبائی شرح کے حساب سے پنجاب کے 55 فیصد اور دیگر صوبوں کے 45 فیصد افراد نشے کے عادی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں بھی نشے کے عادی افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ جس کے تدارک کے لیے ہم عملی طور پر میدان میں نکلے ہیں اور ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے انتظامیہ کی حمایت اور معاونت کریں گے جو معاشرے میں نشے کے بیچ کو بو رہے ہیں۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ فری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لیے وارڈفعال کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن