2021-22ء میں تجارتی خسارہ 48 ارب 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا: ادارہ شماریات 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مالی سال 2021-22ء کے دوران تجارتی خسارہ 48 ارب 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔ مالی سال 2021-22ء کے تجارتی خسارے کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے۔ بارہ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 55.29 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران درآمدات 41.93 فیصد بڑھیں، گزشتہ سال درآمدات 80 ارب  ایک کروڑ ڈالرز رہیں۔ جولائی تا جون برآمدات 31 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں۔ ایک سال کے دوران برآمدات میں 25.51 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2021ء کی نسبت جون 2022ء میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصد اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...