ملتان (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں میری شمولیت جوتے کی نوک پر ہے۔ اب میں پی ٹی آئی فیملی اور عمران خان کا نائب کپتان ہوں۔ مجھے تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل نواز شریف اور آصف زرداری کی دعوت تھی لیکن میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ ساتھ دونگا۔ کارکنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ڈٹ کر کھڑا ہے اب نائب کپتان۔ میں اور میرا پورا خاندان عمران خان کے ساتھ ہے۔ راجہ ریاض کہہ رہا ہے میری زرداری سے ملاقات ہوئی اور میں پیپلز پارٹی میں جا رہا ہوں، پی پی 217 سمیت 20 حلقوں میں عوام لوٹوں کو مسترد کریں گے۔ پنجاب میں سرکاری مشینری دھاندلی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد میں اعجاز خان بابر اورعدیل ہاشمی کے زیر اہتمام میڈیا سے بات چیت اورکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کہتا ہوں میرا جوتا جاتا ہے پی پی میں۔
عمران کا ساتھ دیا ہمیشہ دونگا: پیپلز پارٹی میں جاتا ہے میرا جوتا: شاہ محمود
Jul 05, 2022