لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹ کمیٹیوں  کے چیئرمینوں کو بحال کر دیا 


 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے صوبائی حکومت کی جانب سے مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا، عدالت پنجاب بھرکی مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدہ پر بحال کرتے ہوئے کہاکہ درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ دوران سماعت پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ کے ڈی جی نے جواب داخل کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مختلف شکایات پر مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کیں، سید بابر علی شاہ سمیت دیگر کی جانب سے صفدر شاہین پیرازادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکر رکھا تھا کہ بغیر انکوائری کئے الزامات لگا کر صوبائی حکومت نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،  کرپشن کی اور نہ ہی کوئی بے قاعدگی، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیاہے، پنجاب بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کوچیئرمین نے کسی قانونی جواز کے بغیر تحلیل کیا گیا، قانونی طریقہ کار کے تحت سینئر بیورکریٹس پر مشتمل کمیٹی ہی مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن