راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد ضلع راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے کوشاں ہیں،سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشہ ماہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کے دوران 54624 چالان کیے جن میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس پر 4274بغیر نمبر پلیٹ پر 3690،ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2860،ون وے کیخلاف ورزی پر 2332،کالے شیشے استعمال کرنے پر1449،بغیر ہیلمٹ پر 3471، موبائل فون استعمال کرنے پر1411 اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر 34825 چالان کیے گئے جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر238موٹر سائیکلوں اور74 ،گاڑیوں کوشہر کے مختلف تھانوں میں بندکیا گیا ۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ چالان صرف ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کیے جاتے ہیں تا کہ روڈ یوزرز کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ شاہراہوں کو حادثات سے پاک کیا جا سکے جسکے کیلئے ہر ممکنہ وسائل کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشہ ماہ 54624چالان کیے گئے
Jul 05, 2022