حضرت ابو ذر غفا ری ؓ کی وفات پرآج ’یوم صحابیت ؓ ‘  عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا،تحریک جعفریہ 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق صحابی رسولؐ حضرت ابو ذر غفا ری رضی اللہ تعالیٰ عنہ   کی وفات کے موقع پر منگل کو ملک بھر میں ’یوم صحابیت ؓ ‘ مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مرکزی یوم صحابیت کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرایس ایم رضوی نے سوموار کوکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ 5 ذوالحجہ کو یوم ابو ذرؓ کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کر یں۔ ڈاکٹررضوی نے کہا کہ اسلام کے پیغام ِ عدل و مساوات کو فروغ دینے کیلئے حضرت ابو ذر غفاریؓ نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

ای پیپر دی نیشن