پانی کی قلت سے سیکٹرجی13اور14کر بلا کا منظر پیش کر رہا،میاں اسلم


 اسلام آباد (نا مہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی قیادت میں سیکٹرG-13,14اسلام آباد رہائشیوں کے نمائندہ وفد نے چیئرین سی ڈی اے عامر احمد علی سے ملاقات کی اور انھیں اہل علاقہ کو در پیش پانی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا ، وفد میں سماجی رہنما جاوید قریشی، سید عتیق الرحمن بھی مو جو د تھے ، ملاقات میں میاں محمد اسلم اور نصر ا للہ رند ھا وا نے اہل علاقہ کو در پیش پانی کی شد ید قلت، سیکیورٹی اور بڑھتی ہو ئی تجاوزات کے بارے میںآگاہ کیا ، انھوں نے کہا شدید گر می میں پانی کی قلت سے علاقہ کر بلا کا منظر پیش کر رہا ہے ،پانی کی سپلائی اور ٹینکرز کی تعداد میں بھی اضا فہ کیا جا ئے، علاقے کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا ئے ، چیئرین سی ڈی اے نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جا ری ہے دو تین ماہ میں مسئلے کو حل کر لیا جا ئے گا ۔

ای پیپر دی نیشن