اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میںشہریوں کوملکی و غیر ملکی کرنسی ،سونے ،دوگاڑیوں 13موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیاتھانہ ترنول کو احسان الحق نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایک تولہ سونا 4000اومانی ریال، پاکستانی 11ہزار روپے اور دیگر سامان چھین لیا، تھانہ سیکرٹریٹ کو محمد باسط نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ کوہسار کو خان افضل نے بتایا کہ 65000روپے خورد برد کرلئے گئے تھانہ بنی گالہ کو ذیشان وسیم نے بتایا کہ کری روڈ پر نامعلوم افراد نے کاڑد ز اور نقدی 4ہزار روپے چھین لی، تھانہ بہارہ کہو کو زبیر احمد نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے گھر سے سونا اور 25ہزار روپے چوری کرلئے،تھانہ بہارہ کہو کو مرزا ریحان نے بتایا کہ نئی آبادی میں مبارک وغیرہ نے گھر سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا تھانہ آبپارہ کو شاہ زیب نے بتایا کہ عاطف وغیرہ نے موبائل فون چوری کرلئے، تھانہ آبپارہ کو ذیشان نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ آبپارہ کو مونا سہیل نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ گولڑہ کو ضیاء الرحمان نے بتایا کہ جی13تھری میں گھریلو ملازمہ عائشہ وانی نے سونا چوری کرلیا، تھانہ سہالہ کو صغیر عباسی نے بتایا کہ کاک پل پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھین لی تھانہ سبزی منڈی کو محمد دانیال نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ مارگلہ کے علاقے سے پر ویز اقبال، جی 13ٹو سے عثمان علی کی گاڑی ،تھانہ آبپارہ کے علاقے سے اشفاق اور وحید خان، تھانہ آئی نائن کے علاقے سے محمد فیصل ستی ، ایف 17سے محمد نسیم، جی الیون ٹو سے معظم جمیل ، تھانہ مارگلہ کے علاقے سے نعمان افضل ، جی نائن ٹو سے محمد عمر شہزاد، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے محمد بشیر اعوان، راول ڈیم سے سید نذیر حسین ، تھانہ آئی نائن کے علاقے سے ہاشم خان، آئی 12سے زاہد خان، آئی 14تھری سے رحیم شاہ، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے محمد بشیر کے موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے۔