پی ٹی اے کامیٹاکیساتھ اشتراک ’’چائے چیٹس ‘‘کے نام سے تعلیمی سیریز کا آغاز  


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی ادارہ میٹاکے اشتراک سے 'چائے چیٹس 'کے نام سے تعلیمی سیریز کا آغاز کیا ہے، چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کی شخصی اور اجتماعی دیکھ بھال سے متعلق مثبت و تعمیری سوچ بڑھے گی اور ان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے جائز اور اچھے استعمال کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ میٹا بہتر ڈیجیٹل استعمال کے ذریعے ڈیجیٹل لٹریسی کو فروغ دینے میں پیش پیش رہا ہے۔ حکومت پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ملک بھر میں سماجی و معاشی ترقی کا عمل تیز کیا جائے۔ مجھے امید ہے کہ یہ اقدام اس پہلو کے اعتبار سے اہم بنیاد ثابت ہوگا۔
 اس پروگرام کا عزم یہ ہے کہ مقامی کمیونٹی کی تربیت کے توسط سے لاکھوں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ 180 سیکنڈری اسکول ٹیچرز اور 1000 سے زائد سیکنڈری اسکول کے طالب علموں سے ویب سیریز کے ذریعے رسائی حاصل کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن