مودی سرکار نے الہ آباد کے بعد حیدر آباد دکن کا نام بدلنے کا بھی عندیہ دیدیا


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج رکھنے والی مودی سرکار اب حیدر آباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت کی جانب سے ملک کے مسلم ناموں والے شہروں کے نام کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریر کے دوران حیدر آباد کو ’’بھاگیہ نگر‘‘ قرار دیدیا۔ بی جے پی کے رہنما روی شنکر پرساد نے اپنے وزیراعظم کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد بھاگیہ نگر ہے جو ہم سب کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ آزادی ہند کے رہنما سردار پٹیل نے متحد ہندوستان کی بنیاد رکھی اور اب اسے آگے لے جانے کی بی جے پی کی ذمہ داری ہے۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی 2020 میں گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے دوران ووٹروں سے پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی تاکہ حیدر آباد کو بھاگیہ نگر میں تبدیل کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن