میلسی (تحصیل رپورٹر)ناخلف کا والدہ پر تشدد، روکنے کیلئے آنے والی بھابھی کی کلائی توڑ ڈالی تفصیل کے مطابق معمولی تکرار پر نافرمان بیٹے چک نمبر 110 ڈبلیو بی کے رہائشی مختیاراحمد ولد خیردین نے اپنی ماں شریفاں مائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جسے بچانے کے لیے اس کی بھابھی حنیفاں بی بی زوجہ محمد مشتاق آگے بڑھی تو اس کا بھی لحاظ نہ کرتے ہوئے ملزم نے ڈنڈے کا وار کر کے اس کی کلائی توڑ ڈالی اور فرار ہو گیا ۔پولیس ٹبہ سلطان پور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
والدہ پر تشدد