دین کو تخت پر لائیں گے ،کوئی بھوکا نہیں سوئے گا: زاہد حمید گجر 

Jul 05, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر ) تحریک لبیک پاکستان پی پی 217 کے امیدوار ایم پی اے چوہدری زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ تحریک لبیک امت کی امامت کیلئے منتخب ہوچکی پوری امت جوق در جوق تحریک لبیک پاکستان میں شامل ہورہی ہے بہت جلد اسلام کا غلبہ آنے والا ہے بہت جلد پاکستان میں دین تخت پر ہوگا اور برما سے فلسطین تک پوری امت سکون سے سوئے گی تحریک لبیک پاکستان کا منشور ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے اور ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونگے اور جب دین تخت پر ہوگا تو کوئی بھوکے پیٹ نہیں سوئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک پاکستان ضمنی الیکشن پی پی 217 ملتان کی یوسی 25 یوسی 47اور یوسی 63 میں کامیاب جلسوں میں خطاب میں کیا تحریک لبیک پاکستان نے یوسی 25 یوسی 47اور یوسی 63 میں کامیاب جلسوں میں خصوصی شرکت علامہ عاصم اشفاق رضوی، امیدوار ایم پی اے چوہدری زاہد حمید گجر ، علامہ شبیر شاہ جلالی ،بلال نور رضوی اور ضلعی قائدین کے علاوہ اہل حلقہ کے ہزاروں افراد نے کی۔
زاہد حمید گجر 

مزیدخبریں